ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایل او سی پار پی او کے میں 16 کیمپوں میں دی جا رہی ہے دہشت گرد ٹریننگ: فوج 

ایل او سی پار پی او کے میں 16 کیمپوں میں دی جا رہی ہے دہشت گرد ٹریننگ: فوج 

Thu, 30 May 2019 10:44:05    S.O. News Service

نئی دہلی،30/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لائن آف کنٹرول کے پار 16 سے زیادہ دہشت گرد کیمپ موجود ہیں۔ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق اس وقت پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے اندر 16 دہشت گرد ٹریننگ کیمپ سرگرم ہیں، جہاں دہشت گردوں کو وادی کشمیر میں دراندازی کرنے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ فوج کے ایک افسر نے کہاکہ خفیہ ایجنسیوں سے مل رہی اطلاعات کے مطابق وادی کے اس طرف16 دہشت گرد ٹریننگ کیمپ ہیں جو گزشتہ چند ماہ سے سرگرم ہیں۔دراندازی کا موسم ابھی شروع ہونے والا ہے لہٰذازیادہ سے زیادہ کیمپ فعال ہونے کے عمل میں ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان فوج اور آئی ایس آئی کی طرف سے کی جا رہی یہ مکمل کارروائی ہماری نگرانی میں ہے اور ہم اپنی طرف سے کسی بھی معاملے سے نمٹنے کے لئے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر تیار ہیں۔فوج کے ایک افسر نے آئی ایس آئی ایس کے ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کے بارے میں کہا کہ وہ وادی کشمیر میں قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔فوج اور دیگر ایجنسیاں اس بات کا یقین کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں کہ آئی ایس آئی ایس کسی بھی صورت میں ہندوستان میں نہ گھس پائے۔اسی لیے سیکورٹی ایجنسیاں ان تمام کوششوں کو ناکام کرنے میں لگی ہوئی ہیں اور مسلسل ان پر نظر بنائے ہوئے ہے۔ 


Share: